3 سال تک بجلی کے نرخ کم نہیں ہونگے، قوم قربانی دے، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تین سال تک بجلی کے نرخ کم نہیں ہونگے، قوم قربانی دے۔ سیالکوٹ میں میں تقریب سے خطاب کر تے انہوں نے کہا کہ چند لاکھ گھروں کوسی این جی کی سہولت دینے کیلیے کروڑوں لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں نہیں دھکیلا جا سکتا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری معیشت برداشت نہیں کر پائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا اگر تاجر رات 8 بجے دکانیں بند کر دیں تو لوڈشیڈنگ میں تین گھنٹے کمی ہو سکتی ہے۔ سی این جی اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی مکمل بند ہونی چاہیے اس سے لوڈشیڈنگ پر فرق پڑےگا

تبصرے بند ہیں.