21 ممالک کا اقدامات کا اعلان، پاکستان دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کا ذمے دار ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے21ممالک نے خطے سے پولیوکے خاتمے کواولین ترجیح قراردیتے ہوئے اقدام کااعلان کیاہے اورکہا ہے کہ پاکستان اس مسئلے کاسب سے اہم کردار ہے۔ اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ قرار داد میں پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ جلدازجلد اپنے ملک میںتمام بچوںکو پولیووائرس سے بچائوکی ویکسین پلائے تاکہ یہ وائرس بین الاقوامی سطح پر نہ پھیلے۔ پاکستان نے بھی اس قراردادکی حمایت کی ہے۔ دیگرممالک میںافغانستان، بحرین، جبوتی، مصر، ایران، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش، اومان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، شام، تیونس، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔ یہ مسئلہ خصوصی طورپر پاکستان میں بہت خطرناک ہے جہاں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انسداد پولیومہم کوتشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے اور لوگوں میں پولیو ورکرز کے بارے میں عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق شام میں 22میں سے 13بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوںنے کہا کہ یہ وائرس پاکستان سے شام منتقل ہوا تھا۔ پاکستان سے یہ وائرس مشرق وسطیٰ میں پھیل رہا ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھاکہ مصرمیں پایاگیا وائرس بھی پاکستانی وائرس سے مشابہہ ہے۔ اس وائرس سے پورے یورپ کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں سامنے آنے والے پولیوکیسزکی تعداد 2012 میں سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد سے بڑھ گئی ہے۔ اس سال کے 62کیسز میںپنجاب میں6، سندھ میں4 اورخیبر پختونخوا میں9 کیسزشامل ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز قبائلی علاقے میں سامنے آئے ہیںجن کی تعداد43 ہے۔

تبصرے بند ہیں.