اسلام آباد:
چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی آئی اے نے شرکاء کو گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے میں26.7 فیصد مسافروں اور کمپنی کی صلاحیت میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بیرون ملک اور اندرون ملک نئے روٹس بنائے جائیں گے اور پی آئی اے کے پاس 2018 تک 50 طیارے ہوں گے، ایئرلائن میں17 نئی ایئر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.