2013: سیمنٹ سیکٹر لسٹڈ کمپنیوں کا منافع 93 فیصد بڑھا

خام مال کے نرخوں میں کمی اور کھپت میں اضافے کے باعث دو ہزار تیرہ میں سیمنٹ سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں کا منافع بڑھ گیا۔

لاہور: ( سیمنٹ سیکٹر کی انیس لسٹڈ کمپنیوں کی کار کردگی ایک سال میں چھہتر فیصد رہی جبکہ اس دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس انچاس فیصد بڑھا۔ سیمنٹ سیکٹر نے مسلسل دوسرے سال کراچی اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی سے بہتر منافع دیا۔ دو ہزار تیرہ کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں کا منافع ترانوے فیصد اضافے سے تیس ارب نوے کروڑ روپے رہا۔

تبصرے بند ہیں.