1954ء تک غلاف کعبہ مصر سے تیار کر کے حجازمقدس لایا جاتا تھا

Picture of the door of Kaaba, its golden Inscribed with Koranic verses and decorations.

ریاض (این این آئی) 1954ء بہ مطابق 1373ھ کو جب سعودی عرب میں شاہ سعود بن عبدالعزیز نے منصب اقتدار سنبھالا تو اس وقت خانہ کعبہ کا غلاف مصر سے تیار کرکے حجاز لایا جاتا تھا۔ سنہ 1954ء میں لائے گئے غلاف کعبہ پر ھدیہ من جانب صدر جمہوریہ مصر جمال عبدالناصر کے الفاظ درج تھے۔ 1959ء کو غلاف کعبہ پر انتساب کا متن تبدیل کیا گیا اور پرانی عبارت کی جگہ متحدہ عرب جمہوریہ میں تیار کردہ غلاف کعبہ کے الفاظ درج کیے گئے۔ یہ تبدیلی جمال عبدالناصر کے دورمیںکی گئی۔ یہ وہ دور تھا جب مصر اور شام باہم متحد ہوئے اور انہوںنے مل کر غلاف کعبہ کی تیاری کا شرف حاصل کیا

تبصرے بند ہیں.