11 وزرا کی کرپشن کی تحقیقات مکمل، ہٹائے جانیکا امکان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خیبرپختونخوامیںاپنی حکومت کے11صوبائی وزرا کے بارے میںمبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ ان الزامات کی سچائی جاننے کیلیے پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پرشروع کی گئی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس بات کاقوی امکان ہے کہ عمران خان آج پارٹی کے صوبائی وزرا کوکرپشن کے الزامات کے باعث وزارتوں سے فارغ کردیں گے۔ جن حکومتی عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کی گئی ہیںان میںلینڈریونیو کے وزیرعلی امین خان گنڈاپور، وزیرصحت شوکت یوسفزئی،معاون خصوصی یاسین خلیل، مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق غنی اوروزیر جنگلات و ماحولیات حاجی ابرار عرف بالا سمیت کل 11اراکین صوبائی کابینہ شامل ہیں۔جماعت اسلامی کے دونوں وزرا سراج الحق(وزیرخزانہ) اور عنایت اللہ (وزیربلدیات) کے علاوہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حوالے سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو بدعنوانی کی ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی جسے پارٹی چیئرمین خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبینہ بدعنوان وزرا کی برطرفی کے اعلان کے موقع پر اطمینان کا اظہار کریں گے۔ عمران خان کو سب سے زیادہ شکایات قومی وطن پارٹی( شیرپائو) سے تعلق رکھنے والے وزیر جنگلات کے بارے میں موصول ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.