یہاں چھوٹی سے بات سکینڈل کا روپ دھار لیتی ہے جوکیرئیر پر بوجھ بن جاتا ہے‘ احمد سفیان

کیرئیر کے آغاز میں طے کر لیا تھا شوبز کی سیاست میں پڑوںگا اورنہ بیکار کی دوستیاں کروںگا‘ انٹر ویو

لاہور( شوبزڈیسک)خوبرو اداکاراحمد سفیان نے کہا کہ پراجیکٹ میں کام کرتے ہوئے آپ کی کسی بھی اداکارہ سے دوستی ہو سکتی ہے لیکن میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ میںان دوستیوں سے دور رہی ہوں ، یہاں چھوٹی سی بات سکینڈل کا روپ دھارلیتی ہے جو کیرئیرپر بوجھ بن جاتا ہے۔ ایک انٹرویومیںاحمد سفیان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں یہ طے کر لیا تھا کہ میں شوبز کی سیاست میں پڑوں گااور نہ بیکار کی دوستیاںکروںگا بلکہ اپنی تمام تر توجہ بہترین کام کے ذریعے اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے پر مر کوز رکھوںگا اورمیں اسی پر کاربند ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنی محنت کے بل بوتے اور خدا پاک کے خصوصی کرم سے بہت آگے جاناہے اس لئے میں کسی سکینڈل میں الجھنے سے بچنے کیلئے بے کار کی دوستیوں سے گریز ہی کرتاہوں۔

تبصرے بند ہیں.