یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان

لاہور:عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔عوام تیار رہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 165 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے سے 158 روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 130 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر اضافے سے 127 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.