یکم جون سے پیٹرو ل کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آ باد: یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے اضافے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے کمی کی تجویز پیش کی گئی، وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے کمی کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے اورکمی کا اطلاق 31 جون رات 12بجے سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.