نیویارک(سپو ر ٹس ڈیسک)ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور انکے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کے ویسلے کولہوف اور انکے کروشین جوڑی دار نکولا میکٹک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے ٹینس سٹار راجیو رام اور انکے برطانوی جوڑی دار جو سالسبری پر مشتمل تھرڈ سیڈ جوڑی کو سیدھے سیٹس میں 7-6(7-3) اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ کروشین میٹ پاویک اور انکے برازیلین جوڑی دار برونو سواریز پر مشتمل دوسری فائنلسٹ جوڑی سے ہوگا، انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور انکے رومانین جوڑی دار ہوریا ٹکایو کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
تبصرے بند ہیں.