یو ایس اوپن ٹینس؛ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الٓحق کی جوڑی کو شکست

نیو یارک: یو ایس اوپن چیمپین شپ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کو مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پارٹنر جین جولین راجر کا مقابلہ بھارت کے لینڈر پیس اور چیک ری پبلک کے راڈیک سیپنک پر مشتمل جوڑی سے تھا جس میں انہیں حریف جوڑی نے 1-6، 6-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

تبصرے بند ہیں.