یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ گئی

برطانوی وزیراعظم کا ملازمین کے دفاتر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے اشتہاری مہم شروع کرنے کااعلان

لندن /برسلز (مانیٹر نگ ڈیسک)یورپ میں کورونا متاثرین کی تعداد چالیس لاکھ اور ہلاکتیں دو لاکھ سولہ ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ روس میں کورونا سے بیمار افراد کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملازمین کے دفاتر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے رواں ہفتے اشتہاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 8 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کورونا متاثرین میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو گئے ۔

تبصرے بند ہیں.