طرابلس(مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے لیبیائی وزیراعظم فائز السراج سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ لیبیا کا پر امن تصفیہ اہم ترجیح ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے لیبیائی وزیراعظم فائز السراج سے ملاقات کی ۔ بوریل نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کاحوالہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لیبیائی وزیراعظم السراج اور دیگر حکومتی ارکان سے طرابلس میں یہ ملاقات کی۔ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کیلیے لیبیا کا پر امن تصفیہ اہم ترجیح ہے اور ہم جنگ بندی کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ مذاکرات اور لیبیائی قیادت کی سیاسی حل کے لیے حمایت بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے لیبیا کی سیاسی صورت حال میں پیش رفت اور 5+5 عسکری کمیٹی کے مذاکرات کے دوبارہ آغاز سمیت تیل کی پابندی کو ختم کرنے پر غور کیا ہے ۔ بوریل نے برلن مذاکرات کی حمایت کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا کہ لیبیا میں اختلافات کے خاتمے کیلیے ضروری ہے کہ ثالثی کی کوششیں اور اسلحے پر سے پابندی سمیت باہمی کشیدگی کو رفع کرنے کیلیے تدابیر کی جائیں۔
تبصرے بند ہیں.