برسلز (مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی کمیشن 2030 تک اس بلاک میں شامل ممالک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم از کم بھی 55 فیصد کم کرنا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے یورپی پارلیمان میں اپنی تقریر میں کہا کہ تازہ اندازوں کے مطابق واضح ہو گیا ہے کہ یونین کی معیشت ان اہداف کے حصول کے چیلنج پر پورا اتر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تحفظ ماحول سے متعلق اہداف قطعی غیر جانبداری سے اور 2050 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اب تک یورپی یونین کا ہدف اس بلاک کی سطح پر سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں 40 فیصد تک کی کمی تھا۔ ارزولا فان ڈئر لاین نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر یکجہتی اور مضبوط نظام صحت کی وکالت بھی کی۔ کی تھی۔ یہ ان کا پہلا اسٹیٹ آف دا یونین خطاب تھا۔ ان کے بقول یورپی باشندے کورونا وائرس کے بحران کے دور میں اب بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں
تبصرے بند ہیں.