یواے ای اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط

معاہدہ نئے کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کے لیے کیا گیا

ابوظہبی(مانیٹر نگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے مابین ایک تجارتی معاہدے پر دستخط ہوہوگئے ۔میڈیاریارپورٹس کے مطابق اماراتی کمپنی اپیکس نیشنل انوسٹمنٹ (آر)اور اسرائیلی ٹیرا گروپ کے نمائندے یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں نئے کورونا وائرس پر تحقیق کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔یو اے ای کے اپیکس نیشنل انوسٹمنٹ کمپنی نے اسرائیل کے ٹیرا گروپ کے ساتھ کووڈ19 پر تحقیق اور تجربات کے لیے آلات تیار کرنے کے ایک اسٹریٹیجک کمرشیئل معاہدے پر دستخط کیے ۔اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خاوری نے بتایاکہ اس معاہدے کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی بزنس سیکٹر کے درمیان تجارت، معیشت اور موثر شراکت کو شروع کرنے کے حوالے سے پہلا معاہدہ سمجھا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نئے کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کے لیے کیا گیا ۔اس معاہدے پر یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.