یرہ غازی خان، پنچایت نے 2 بچوں کی ماں کو موبائل برآمد ہونےپر سنگسار کردیا

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں بے حس افراد پر مشتمل پنچایت نے2 بچوں کی ماں کو موبائل فون برآمد ہونے پر سنگسار کرنے کا حکم دیدیا، جس پر خاتون کے چچا اور رشتے داروں نے خاتون کو سر عام پتھر اور اینٹیں مار مار کر ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بستی قائم والا کی رہائشی عارفہ بی بی سے موبائل فون برآمد ہونے پر اسکے چچا اور رشتے داروں نے پنچایت بلا لی، پنچایت نے فیصلہ کیا کہ خاتون کو اینٹیں اور پتھر مار کر سنگسار کیا جائے جس پر خاتون کے چچا اور رشتے داروں نے پنچایت کا فیصلہ مانتے ہوئے عارفہ بی بی کو گھر کے باہر ویرانے میں لیجا کر اینٹیں اور پتھر مارے جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔جاں بحق ہونیوالی خاتون کے کزن علی محمد اور ماموں زاد بھائی یوسف نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پنچایت کے حکم پر فوزیہ بی بی کو سنگسار کر دیا گیا اور خاتون کے کسی رشتے دار کو بتائے بغیر دفنا دیا گیا، پولیس نے 3 پنچایتیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے بند ہیں.