اسلام آباد:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے نیلسن منڈیلا اور گاندھی کی طرح ہمیشہ سیاسی پرامن تحریک چلائی لیکن بھارت نے کشمیری رہنماو¿ں کا جوڈیشل قتل کیا،یاسین ملک کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا موقع نہیں دیاجارہا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف یکجہتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید سزا کے خلاف قرارداد پاس کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کے ساتھ نیلسن مینڈیلا جیسا سلوک ہورہاہے، اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا موقع نہیں دیاجارہا، یاسین ملک کو عدالت کے سامنے بولنے کا حق نہیں دیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ آن لائن پیشی کے دوران آواز بند کردی جاتی تھی، بھارت کا عدالتی سسٹم نریندر مودی کے کنٹرول میں ہے۔ مشال ملک نے کہاکہ بھارت ڈریکونین قوانین کے ذریعے اپنی قبر خود کھود رہاہے، کشمیری نہ کبھی بھارتی شہری تھے اور نہ ہوں گے،یاسین ملک نے نیلسن منڈیلا اور گاندھی کی طرح سیاسی پرامن تحریک چلائی لیکن ہمیشہ کشمیری رہنماو¿ں کا جوڈیشل قتل کیاگیا۔مشعال ملک نے کہاکہ کشمیری پرامن جدوجہد آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے یاسین ملک کی سزا جٹ خلاف نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.