ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا ہدف

ہیملٹن: 

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ایک رن بنا لیا ہے جب کہ جیت کے لئے اسے مزید 368 رنز درکار ہیں۔ کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں روس ٹیلر نے 102 رنز ناٹ آؤٹ جب کہ ٹام لیتھم نے 80 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3 جب کہ عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.