روانڈا (شوبزڈیسک)1994 میں روانڈا میں ہونے والی نسل کشی پر مبنی ہولی وڈ فلم کے اصل زندگی کے کردار پال روسیسا باگینا کودہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی خبررساں ادارے رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روانڈا کے انویسٹی گیشن بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پال روسیسا باگینا کو بین الاقوامی تعاون سے گرفتار ہونے کے بعد ان کی تحویل میں ہیں۔روانڈا انویسٹی گیشن بیورو نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری ہوا تھا اور اب وہ کیگالی میں پولیس کی تحویل میں ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 66 سالہ پال روسیسا باگینا پرانتہاپسند دہشت گرد، مسلح تنظیموں کے بانی، لیڈر اور اسپانسر’ ہونے کے الزامات ہیں۔خیال رہے کہ پال روسیسا باگینا اس وقت زیادہ مشہور ہوئے جب ہوٹل روانڈا نامی فلم میں 1994 میں ہونے والی نسل کشی میں سیکڑوں افراد کو اپنے ہوٹل میں پناہ دینے کی کوششوں کو بیان کیا تھا۔نسل کشی میں توتسی اقلیت سے تعلق رکھنے والے 8 لاکھ افراد مارے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.