ہم جوحملہ کرنے جارہے ہیں وہ تاریخی ہوگا‘بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جوحملہ کرنے جارہے ہیں وہ تاریخی حملہ ہوگا،پراعتمادہیں کہ تحریک عدم اعتمادمیں کامیاب ہوں گے،ہمارے نمبرپورے ہیں،اتحادی بھی ساتھ دیں توبہترہوگا،آپ نے اپنی ماں کے نام پرکینسرہسپتال بناکرپیسہ کھایا،خاتون اول کی کرپشن سے متعلق کہانیوں پرآپ کیاکہتے ہیں؟ہمیں بتایاگیاخاتون اول کوجب تک پیسہ نہیں ملتاکوئی ٹرانسفرپوسٹنگ نہیں ہوتی،خاتون اول کیلئے بہت احترام ہے،کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی،علیمہ باجی نے سلائی مشین بیچ بیچ کراتناپیسہ کمایا،شہبازشریف سے وقت پردرخواست کریں گے کوئی اچھاوزیرداخلہ رکھیں،مولانافضل الرحمان کوگالی دینے والے تم ہوتے کون ہو؟پنجاب میں تبادلے،تقرریاں نہیں ہوسکتیں جب تک خاتون اول کوپیسہ نہ دیاجائے،قائدعوام نےاکرام اللہ نیازی کوکرپشن پرہٹایاجویہ آج تک نہیں بھولے، جوکیسزآپ پربننے والے ہیں عمران خان کواندازہ ہی نہیں،اب آپ خاتون اول سے دعاکرائیں،آپ نے ہمارے خلاف جوکرناہے آج کروکل موقع نہیں ملے گا،وزیراعظم کے کل کے بیان پرقانونی طریقہ کاراپنایاجائےگا،اینٹ کاجواب اینٹ سے دوں گا۔

تبصرے بند ہیں.