لاہور:عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں جاری ہیں، جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراءآشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ شامل تھے۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو خود پر بھی اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے خوف و ہراس کا باعث بنے گی۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبطین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.