ہمیں جج نہیں بننا چاہیے ،کسی فنکار کے کام اورمقبولیت کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں‘ احسن خان

تمام فنکار قابل احترام ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے ‘ خصوصی گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جج نہیں بننا چاہیے بلکہ کسی بھی فنکار کے کام اورمقبولیت کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں، تمام فنکار قابل احترام ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں یہ روایت پڑ چکی ہے کہ اداکار ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملے کرتے ہیں جو کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں۔شوبز میں اس طرح کی سر گرمیوں کی بجائے مثبت مقابلے بازی کا رجحان ہونا چاہیے اور پھر خود جج بن کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے عوام پر چھوڑ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فنکار قابل احترام ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے اور اخلاقیات میںبھی یہی درس ہے ۔

تبصرے بند ہیں.