ہماری مشکلات کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے‘ افتخار ٹھاکر

کسی نہ کسی بہانے سے رب کی ذات کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے ‘ کامیڈین اداکار

لاہور (شوبزڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہماری مشکلات کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے، خدا کی ذات نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مگر دور حاضرکے انسان کے پاس اپنے خالق کی عبادت کیلئے بھی وقت نہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان اس ذات کا حق ادا نہیں کر رہا جو اسے بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے ،ہمیں اپنی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنے عمل اور رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ کسی نہ کسی بہانے سے رب کی ذات کا شکر ادا کیا جاتا رہے کیونکہ وہ عاجز اور شکر کرنے والوں کو بہت پسند کرتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.