ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 249 رنز پر آؤٹ

ہرارے: زمبابوے کے خلاف پہلےٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے تمام کھلاڑی 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 249 رنز 9 ککھلاڑیوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی، سعید اجمل اپنی نصف سنچری کی تکمیل کا کواب آنکھوں میں سجائے راحت علی کے ہمراہ کریز پر آےئ تاہم جادوگر اسپنر کی نصف سنچری پوری نہ ہوسکی وہ کھیل کی پہلی ہی گیند پر تنڈائی چھتارا کا شکار بن گئ،انہوں نے گرین شرتس کے لئے 49 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی جبکہ راحت علی کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے سبن سے زیادہ رنز اظہر علی نے بنائے جنہوں نے 78 رنز کی اننگز کھگیلی ، اس کے علاوہ کپتان مصباح الحق نے 53 رنز اسکور کئے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پین ینگرا اور ٹینڈائی چتارا نے 3،3 جبکہ سنگھی مسا کادزا اور پراسپر اٹسیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کے 249 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پہلی اننگز جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.