ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد – پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہائبرڈ وار کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلائی جا رہی ہے، عوام پر کم بوجھ ڈالنے اور معیشت بہتر بنانے کیلئے فیصلے لینے پڑیں گے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں جھوٹی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی دنیاکا مسئلہ ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہے، انتہا پسندی سرکاری سرپرستی میں چل رہی ہے، وہاں مسلمانوں کو انتقامی کارروائیوں

کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گوادر کے منصوبے 4 سال تک التوا کا شکار رہے ہیں، عمران خان نے سنگین غفلت اورمجرمانہ کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی اگلا الیکشن موسیقی اور رقص کروا کر نہیں جیتا جاسکتا، عمران نیازی کو بتانا ہوگا کہ پاکستان کو دیوالیہ کیوں کیا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ کس حد تک اتحادی حکومت اٹھاسکتی

تبصرے بند ہیں.