گیس سرچارج میں اضافہ: یوریا کی بوری 19 سو روپے کی ہوگئی

گیس سرچارج میں اضافے کے باعث کھاد ساز اداروں نے یوریا کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے بوری کی قیمت انیس سو روپے پر پہنچ گئی۔

اسلام آباد: () حکومت کی جانب سے کھاد ساز اداروں پر گیس سرچارج میں ایک سو تین روپے فی ایم، ایم، بی، ٹی، یو اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد نرخ ایک سو ستانوے روپے سے بڑھ کر تین سو روپے فی ایم، ایم ،بی،ٹی،یو ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے یوریا کی بوری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.