گورنر ہاؤس کو درس گاہ میں تبدیل کیا جائے گا، نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل

راچی: 

تحریک انصاف کے نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنانے اور اخراجات کم سے کم کرنے کا اعلان کردیا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے حقیقی تبدیلی لائیں گے، گورنر ہاؤس ایک تاریخی عمارت ہے اسے منہدم نہیں کریں گے بلکہ  تعلیمی ادارہ بنائیں گے اور ابتدائی طور پر اس میں کوئی انسٹی ٹیوٹ یا لائبریری بنانے کا ارادہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.