گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
کوئٹہ: محمد خان اچکزئی نے بولسچتان کے نئے گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر پاؤس کوئٹہ میں انجام پائی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے محمد خان اچکزئی سے حلف لیا، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمؤں اور سرکاری حکام کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ محمد خان اچکزئی سابق سینئر بیوروکریٹ اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں، بلوچستان میں حکومت سازی کے موقع پر مسلم لیگ (ن)، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ نیشنل پارٹی سے جبکہ نیا گورنر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے ہوگا، جس پر وزیر اعظم نے صدر مملکت کو محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کی سمری بھیجی تھی جسے صدر آصف زرداری نے منظور کرلیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.