گوجرانوالہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ فیروزوالا کی ظفر کالونی میں عبد المجید نامی شخص کے گھر کی چھت آج صبح تیز بارش کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے خاندان کا سربراہ عبدالمجید ،9 سالہ حیدر ، 4 سالہ عشاء اور 10 سالہ زین ملبے تلے دب کر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوکے عملےنے ملبے تلے دبی لاشوں اور5بچوں سمیت 8 زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں 4 سالہ ندیم ،7 سالہ حسن اور 14 سالہ غلام دستگیر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.