گوجرانوالہ: سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی کے لئے لایا گیا ملزم ہلاک

گوجرانوالہ: سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے قتل کے ملزمان پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔  گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں قتل کیس کے 2 ملزم بھائیوں جمشید اور طارق کو پیش کیا گیا، سماعت کے بعد ملزم عدالت سے باہر آرہے تھے کہ مخالف گروپ کے افراد ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

تبصرے بند ہیں.