گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول آئندہ سال نومبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد(سپو ر ٹس ڈیسک) گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول آئندہ سال نومبر 2021ء میں گوادر میں منعقد ہوگا۔ترجمان طارق علی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور میں 45 ممالک کے 400 ایتھلیٹس سمیت سپورٹس منسٹرز اور مندوبین گوادر میں فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے، ان مقابلوں میں نیزہ بازی، ٹریڈیشنل تیراندازی، اونٹ ریس، بیلٹ ریسلنگ اور چائنہ کے کلچرز کھیل شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.