گلوکار پرویز مہدی کی 15ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور( این این آئی )گلوکار پرویز مہدی کی 15ویں برسی آج (ہفتہ )کومنائی جائے گی ۔ پرویز مہدی نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی سفرکا آغاز کیا۔انہوںنے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت میں جانا پردیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ان کا اصل نام پرویز حسن تھا جنہوںنے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی اختیار کرنے کے بعد اپنا نام پرویز مہدی رکھ لیا۔وہ غزل کے علاوہ گیت اور فوک گانے گانے میں بھی خاص کمال اور مہارت رکھتے تھے۔ انہوںنے ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ پہلا یادگار گاناتک چن پیا جانداای اس مہارت سے گایا کہ ملکہ ترنم نے ریکارڈنگ کے بعد پرویز مہدی کا ماتھا چوم لیا۔ بھارت کے انتہائی مقبول پاپ سٹار گلوکار دلیر سنگھ مہدی بھی پرویز مہدی کو اپنا روحانی استاد مانتے ہیں جنہوں نے باقاعدہ پرویز مہدی کی شاگردی اختیار کر کے فن گائیکی میں کمال حاصل کیا۔ پرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔پرویز مہد ی 29اگست 2005 کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

تبصرے بند ہیں.