کوئٹہ:
بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے کہا ہے کہ اگر گرمی کی وجہ سے انتخابات 10 سے 15 روز تک آگے بڑھ جائیں تو کوئی قباحت نہیں۔
بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا جب کہ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، سردار صالح بھوتانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ایک نئی بحث چھیڑ دی اور کہا کہ اگر گرمی کی وجہ سے الیکشن 10 تا 15 روز آگے بڑھ جائیں تو کوئی قباحت نہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، قیام امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،
تبصرے بند ہیں.