ہریش کمپنی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے اور کیسز کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔سابق صدر آصف زرداری کے مطابق کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں 70 لاکھ اور ان کے استعمال کا علم نہیں۔
تبصرے بند ہیں.