گجرات میں پیر پھل شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گجرات: جسوکی میں پیرپھل شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ کے نتیجے میں پیرسمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پیر پھل شاہ ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں پیر پھل شاہ، ان کا بیٹا ارجد شاہ، داماد غلام عباس شاہ، بھتیجا اعجاز شاہ اور 3 مرید اعجاز احمد، علی وقاص اور غضنفر شاہ موقع پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے 3افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس اوردیگر امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، دوسری جانب پولیس نے واقعے کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.