گائیکی مشکل فن ہے ،استاد کے بغیر بنیادی رموز کونہیں سمجھا جا سکتا ‘ عدیل برکی

آغاز پر بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن میرے جنون نے کامیابی دی ‘انٹرویو میں گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک ) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گائیکی ایک مشکل فن ہے اور استاد کے بغیر اس کے بنیادی رموز کونہیں سمجھا جا سکتا ،مجھے آغاز میں بھرپور مزاحمت کا سامنا رہا لیکن میں نے اپنے جنون کی وجہ سے کامیابی کی منازل طے کیں۔ ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور میں نے بھی سیکھا ہے ۔ایک وہ وقت تھا جب میری مخالفت تھی اور پھر ایسا وقت بھی آیا کہ مجھے اور میرے فن کو سراہا گیا اور پھر میں ساری مشکلات کو بھول گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے گائیکی مشکل فن ہے اسی طرح شاعری او راس کا میوزک ترتیب دینا بھی آسان کام نہیں اور کسی بھی گیت کی کامیابی میں شاعر اور کمپوزر کو کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.