کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی بند ہونی چاہیے، خواجہ آصف

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کاکہناہے کہ واپڈاکی جانب سے کے ای ایس سی کو650میگا واٹ بجلی کی فراہمی بندہونی چاہیے۔ کالا باغ ڈیم صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیرنہیں بن سکتا،اپنے ایک انٹرویومیں انھوں نے تسلیم کیاکہ کالا باغ ڈیم کامعاملہ قومی سلامتی سے جڑاہے اوراس پرصوبوں کے اتفاق رائے کے بغیرآگے نہیں بڑھا جا سکتا۔اے پی پی کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہاہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ ملکی معیشت کیلیے زندگی کی حیثیت رکھتاہے جس کی تکمیل مستقبل میں ملک کی توانائی اور پانی کی ضروریات لمبے عرصے تک پوری کی جاسکیں گی، انھوں نے کہاکہ منصوبے سے 4500میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی جبکہ اس سے8ملین ایکڑفٹ سے زائدپانی ذخیرہ کیاجا سکے گاجس سے زرعی مقاصد کیلیے آبپاشی کا پانی اوربجلی بھی دستیاب ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.