کیون پیٹرسن کو دوبارہ گھٹنے کی انجری، علاج کیلیے میلبورن جا پہنچے

اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن کے گھٹنے کی انجری کا دوبارہ ابھرجانا انگلش ٹیم کیلیے باعث تشویش بن گیا، پیٹرسن متاثرہ گھٹنے میں تکلیف کم کرنے کیلیے انجکشن لگوانے کی خاطر ٹیم کو چھوڑ کر میلبورن پہنچ گئے۔ کوچ اینڈی فلاور انجری کے تاثر کو زائل کرنے کیلیے کوشاں، زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہے، پہلے بھی اسی درد کش انجکشن کی بدولت فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔پیٹرسن اسی انجری کے سبب رواں برس نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے، انھیں اتوار کو ہوبارٹ میں ٹور میچ کے دوران دوبارہ اپنے متاثرہ گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ٹیم سے علیحدہ کورٹیزن انجکشن لگوانے کی خاطر تنہا میلبورن پہنچ گئے، جہاں سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ساتھی پلیئرز کو صورتحال سے آگاہی دے رہے ہیں، انگلش کو ٹیم ڈائریکٹر اینڈی فلاور پراعتماد ہے کہ درد کش انجکشن سے پیٹرسن کی تکلیف رفع ہوجائے گی اور وہ ٹور میچز میں شریک ہوپائیں گے، انگلش ٹیم کیلیے برسبین ٹیسٹ میں نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر کی شرکت بھی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، تاہم پیٹرسن کی انجری پر اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ وہ میلبورن سٹی اسکین اور درد کش انجکشن لگوانے کی خاطر گئے ہیں، اس لیے وہ ٹیم کے دیگر پلیئرز کے ہمراہ سفر نہیں کررہے، میں نہیں سمجھتا کہ ان کے متاثرہ گھٹنے میں دوبارہ تکلیف ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ ہوگی، وہ اس سے قبل بھی چند دردکش انجکشن استعمال کرچکے ہیں اور یہ خاصا کارگر رہا تھا، انگلش ٹیم کا برسبین ٹیسٹ سے قبل سڈنی میں آسٹریلیا انوی ٹیشن الیون کیخلاف دوسرا چار روزہ میچ بدھ سے شروع ہورہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.