کینگروز کو انگلش ٹیم پر 369 کی برتری

ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے۔ کینگروز کو انگلش ٹیم پر 369 کی برتری حاصل ہو گئی۔

پرتھ: () پرتھ میں ہونیوالے میچ میں انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں پر 180 رنز سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ مہمان ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 205 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرث نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا ذمہ دارانہ آغاز کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان مائیکل کلارک 23 رنز کا اضافہ کر سکے۔

تبصرے بند ہیں.