نیویارک(مانیٹر نگ ڈیسک)کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا۔ امریکا میں اموات ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار اور بھارت میں 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا۔ امریکا میں اموات ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار اور بھارت میں 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ مریضوں میں سے 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جرمنی نے اکتوبر کے آخر تک فٹبال میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فن لینڈ نے کورونا کے شدید خطرے والے ممالک سے آنے والوں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پیرس میں پرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر ایک سو پینتیس یورو کا جرمانہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.