کوئی ایسا اسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو، قطر میں پاکستانی کا مریم نواز سے سوال

دوحہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے قطر ایئرپورٹ پر ایک پاکستانی نے تیس سالہ حکومتی کارکردگی اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے سوال کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز صبح لاہور سے نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ قطر لندن روانہ ہوئی ہیں، اُن کا پہلا پڑاؤ دوحہ ہے جہاں وہ اب مزید ایک روز قیام کریں گی۔قطر ایئر پورٹ پر ایک پاکستانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ تیس سال سے اقتدار میں ہیں کوئی اسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے‘۔پاکستانی نے سوال کیا کہ آپ کو علاج کرانے لندن جانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ یہ سوال سُن کر مریم نواز بغیر جواب دیے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد اپنے والد سے ملاقات کریں گی اور پھر وہاں اپنی سرجری کے حوالے سے بھی ڈاکٹرز سے مشاورت کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.