کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے تین لاشیں برآمد

کوئٹہ: پولیس نے سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ایک قبرستان سے 3 افراد کی ہاتھ پیر بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق لاشیں ایک روز پرانی ہیں جبکہ مرنے والوں کی عمریں30 سے 35 کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا لیکن تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.