کوئٹہ : پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے تاہم موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ قمبرانی روڈ پر پولیس کی موبائل وین گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس میں موجود تمام اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ممکنہ طور پر مزید دھماکا خیز مواد کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جو کہ خوش قسمتی سے کامیاب نہ ہوسکی، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے

تبصرے بند ہیں.