کنگنا رناوت کوپاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا غیر قانونی تعمیرات پر بھی پاکستان کو نہ بھولیں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے گھر میں غیر قانونی تعمیرات توڑنے پر پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔بمبئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور گھر میں قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا غیر قانونی تعمیرات پر بھی پاکستان کو نہ بھولیں۔ انہوں نے بی ایم سی کی اپنے گھر میں کارروائی کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر شیئرز کیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے پاکستان کا نام استعمال کیا۔کنگنا رناوت کو ایسے موقع پر بھی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر بھارتی صارفین کی جانب سے ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.