’کلینری‘ پاکستان میں ڈجیٹل لانڈری متعارف

کیا آپ کو کپڑے دھونے میں کوفت محسوس ہوتی ہے؟ اور کیا کبھی خیال آتا ہے کہ کسی آسان طریقے سے یہ جھنجھٹ دور ہوجائے؟ تو اس کے لیے آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ’ کلینری‘ (پاکستان کی پہلی انقلابی آن لائن لانڈری سروس) اپنے فون پر صرف ایک کلک کے ذریعے اب آپ کے گھر سے کپڑے اٹھانے اور انہیں معیاری انداز میں دھونے یا ڈرائی کلین کرنے کے بعد دو دن کے اندر آپ کے دروازے تک پہنچانے کی سروس حاضر ہے۔

کلینری اسٹارٹ اپ ایک ہی دن میں کپڑے دھونے اور گھر پہنچانے کی پریمیئم سروس بھی فراہم کررہی ہے۔ مصروف پروفیشنلز کو مدِنظر رکھتے ہوئے جمعرات کو پِک اپ اور ہفتے کو ڈلیوری کی سہولیات بھی دستیاب ہیں جو پیر کے روز دفتری ملبوسات کو یقینی بناتی ہیں۔ عام صارف سے لے کر تجارتی اداروں تک قالین ، صوفے، پردوں، اور دیگر گھریلو اور آفس فرنیچر کو عین اسی مقام پر صاف ستھرا بنانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

تبصرے بند ہیں.