اسلام آباد ( نیوزرپورٹر )وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ نسلی عصبیت کی حد تک جا پہنچا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معاونِ خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرنی چاہیے، بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کے لیے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کم ہو رہا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کم ہو رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.