لاہور( شوبزڈیسک) نامورگلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ کسی شوق کو جب تحریک کی شکل مل جائے تو انسان منزل پا لیتا ہے،سیاسی تحریک میں کچھ غرضیں شامل ہوتی ہیں لیکن میری گلوکاری کی تحریک میں ایسا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ جب گلوکاری کا آغاز کیا تو گھر والوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن بعد میں ٹھیک ہو گیا ۔اگر یہ کہا جائے کہ میری گلوکاری کے پیچھے رومانوی تحریک تھی تو یہ غلط نہ ہوگا ۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ جوانی میں ہر انسان کے ساتھ ہوتا ہے لیکن ہر انسان کی اسے محسوس کرنے کی فریکونسی مختلف ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی میں ایک عمر ایسی ہوتی ہے جب اس کے ساتھ ’’خاص حادثہ ‘‘ہوتے ہیں اور میرے ساتھ بھی وہ ہوا۔
تبصرے بند ہیں.