کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ ثنا

بہترین موضوع کیساتھ پرفیکٹ اداکار وںکاچنائو سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے

لاہور ( این این آئی)لالی ووڈسٹارثنا نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلموںکی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔ ایک انٹر ویومیںثنا نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوںکواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیںکہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکار وںکاچنائو سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ۔ثنا نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیںاس لئے ان کے ذوق کے مطابق فلمیں بنانانا ہوں گی تاکہ انہیںدوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے ۔انہوںنے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں اور حال ہی میں فلم ’’ چھتیس گڑھ ‘‘ کیلئے آئٹم سانگ کیا ہے جسے میرے پرستارضرور سراہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.