سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ سماعت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت عالیہ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں انہیں 50 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔دوسری جانب ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی رہائی مشکل میں پڑگئی ہے، نیب نے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت کے حکم کے تحت شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں جب کہ عدالت سے شرجیل میمن کو جسمانی ریمانڈ میں لینے کی استدعا بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.