کرپشن کیسز؛ احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر زرداری کو دوبارہ نوٹس جاری

احتساب عدالت نے 5 کرپشن کیسز کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر سابق صدر زرداری دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پانچ ریفرنس کھولنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا، پراسیکیوٹرنیب نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری ملک سے باہر ہیں، اس لیے نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی، عدالت نے سابق صدر زرداری کو 29 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ این آر او کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سابق صدر کے خلاف کرپشن کے 5 ریفرنسز دوبارہ کھولے گئے تھے تاہم دوران صدارت آصف علی زرداری کو حاصل استثنیٰ کی وجہ سے ان کی سماعت نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے بند ہیں.